01:36 , 5 مئی 2026
Watch Live

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک، جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر

پاکستان میں گرم اور خشک موسم کی صورتحال
پاکستان میں گرم اور خشک موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے چند مقامات پر موسم قدرے بہتر ہو سکتا ہے۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی بلند رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان، محسن نقوی

اس کے علاوہ لسبیلہ، تربت، دادو، پڈعیدن، موہنجو داڑو اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں 40 ڈگری، کراچی میں 38 ڈگری، لاہور میں 37 ڈگری جبکہ اسلام آباد، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں درجہ حرارت 33 ڈگری اور گلگت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION